• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

واشنگٹن (جنگ نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز وہائٹ ہاؤس کے بلو روم میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اسی دوران سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو جو کمرے کے پچھلے کونے میں کھڑے تھے، اُنہوں نے امریکی صدر کی طرف دیکھا۔ 

مارکو روبیو نے کہا کہ ان کے پاس صدر کے لیے ایک خبر ہے لیکن وہ اسے میڈیا کے جانے کے بعد ہی بتائیں گے۔ پھر انہوں نے صدر کو ایک پرچی تھما دی جس پر مشرق وسطیٰ مذاکرات کی کامیابی کی اطلاع تھی۔ 

ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک فوٹوگرافر، جو اس تقریب کی کوریج کر رہے تھے، نے وائٹ ہاؤس کے سرکاری لیٹرہیڈ پر لکھے اس نوٹ پر زوم کیا جس پر لکھا تھا ’آپ کو جلد ہی ٹروتھ سوشل (Truth Social) پر ایک پوسٹ کی منظوری دینا ہوگی تاکہ آپ یہ معاہدہ سب سے پہلے خود اعلان کر سکیں‘۔

اسی دوران روبیو کی ایک تصویر لی گئی جس میں وہ سیکرٹری آف اسٹیٹ کی حیثیت سے صدر ٹرمپ کو وہ نوٹ دیتے دکھائی دے رہے ہیں، یہ بروز بدھ 8 اکتوبر 2025 کو وہائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم میں ہوا۔

اس موقع پر ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ مجھے ابھی سیکرٹری آف اسٹیٹ کا ایک نوٹ ملا ہے جس میں کہا گیا ہے’ہم مشرقِ وسطیٰ کے ایک معاہدے کے بہت قریب ہیں، اور جلد ہی مجھے اس سلسلے میں شامل ہونا پڑے گا‘۔

اہم خبریں سے مزید