لاہور (نمائندہ جنگ)تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے دی جانے والی کال کے بعد پولیس کی بھاری نفری گزشتہ روز جمعرات کو جامع مسجدِ رحمتِ لالعالمین کے اطراف اور لاہور کے دیگر علاقوں میں تعینات رہی۔ پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے مختلف مقامات پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی گئی۔جس سے 50سے زائد افراد زخمی ہوگئے،مرکزی رکنِ شوریٰ علامہ فاروق الحسن قادری نے مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ دنیا بھر میں احتجاج ہوتے رہتے ہیں اور کئی جمہوری معاشروں میں یونیورسٹی طلبہ تک نے احتجاج کیں، مگر ہمارے ساتھ جو شدت اپنائی گئی وہ غیرمعمولی ہے۔