کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) قلات کے بینچہ قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی اور تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ آٹھ افراد کو اغوا کر لیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے بینچہ مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی تلاشی لی اورایک شخص کو گاڑی سے اتار کر ساتھ لے گئے جبکہ مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر بھی حملہ وہاں موجود سات افراد کو بھی اغوا کر کے لئے گئے اطلاع ملنے پر لیویز اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا قومی شاہراہ پر ٹریفک بند رہی۔