واشنگٹن (خبر ایجنسی) امریکی سفارت کار کو چینی خاتون سے تعلقات پر برطرف کر دیا گیا۔ محکمہ خارجہ کی رومانوی تعلقات کی پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائی، خاتون کے کمیونسٹ پارٹی سے روابط کا انکشاف ہوا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک سفارت کار کو برطرف کر دیا ہے جس نے اعتراف کیا تھا کہ اس کا ایک چینی خاتون کے ساتھ رومانوی تعلق رہا ہے۔ خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ چینی کمیونسٹ پارٹی سے منسلک تھی۔ یہ برطرفی اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ قرار دی جا رہی ہے، جو ایسے تعلقات پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر کی گئی، جو گزشتہ سال صدر جو بائیڈن کی حکومت کے آخری ایام میں نافذ کی گئی تھی۔