کراچی (اسد ابن حسن) بھارت میں تین ایسے حلوائی ہیں جن کی سالانہ آمدنی کا تخمینہ کئی ہزار کروڑ لگایا گیا ہے کیونکہ وہ اپنی آمدنی پر بھاری ٹیکس حکومت کو ادا کرتے ہیں۔
پاکستان میں بھی چند ایسے حلوائی ہیں جو سالانہ اربوں روپے کماتے ہیں مگر کیونکہ ٹیکس چوری کرتے ہیں اس لیے ان کی اصل آمدنی کا کسی کو علم نہیں۔
بھارت کے ان تین حلوائیوں میں تیسرے نمبر پر آنند سویٹ بنگلور ہے۔ مذکورہ حلوائی نے اپنا کاروبار بنگلور سے شروع کیا اور اب کاروبار ہندوستان کے علاوہ مڈل ایسٹ تک پھیلا ہوا ہے۔ سالانہ ٹرن اوور 800سے 1000 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔