اسلام آباد رپورٹ حنیف خالد ) 2013 میں منگلا ڈیم ریزنگ پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد چھٹی بار جمعرات نو اکتوبر 2025کو منگلا ڈیم کا ذخیرہ آب 1242فٹ تک لبا لب بھر گیا ہے ،جھیل میں ذخیرہ آب کی گنجائش گزشتہ روز 1242فٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پانی کے اس دباو سے منگلا ڈیم کے قریبی علاقوں میں پانی لے پریشر سے علاقے کی زمینیں کھسکنے لگی ھیں جن پر آباد مقامی لوگوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے گھروں کا کروڑ وں روپے کے نقصان ھونے لگا ھے منگلا ڈیم پانی سے لباس لب بھرنے کے متعلق واپڈا کے ایک اعلی عہدیدار نے جنگ کو بتایا کہ جمعرات نو اکتوبر 2025 کی صبح کو منگلا ڈیم چھٹی مرتبہ مکمل سطح تک بھرا ہے۔