• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے لئے پیغام ہے اب دہشت گردوں کیلئے کوئی رعایت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر، نامہ نگار )قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعرات کی شام ایجنڈے کی کارروا ئی معطل کر کے دہشتگردی کی صورتحال پر بحث کی گئی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سر اہاگیا، شہداکو کراج عقیدت پیش کیا گیا،ایوان نے مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، دہشتگردوں کو پناہ دینے والوں کو بھی بھگتنا پڑےگا،افغانستان سے بات کرنا ہوگی، اب بہت ہو گیا،افغانستان کیلئے پیغام ہے، اب دہشتگردوں کیلئے کوئی رعایت نہیں،افغانستان نے پاکستان میں بدامنی کیلئے اپنے ملک میں بسانے والوں کیلئے 10 ارب روپے مانگے،وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق چوہدری نے کہا کہ پڑوسی ممالک کو بتانا چاہتے ہیں پاکستان امن کا داعی ہے لیکن جارحیت کا جواب دیگا،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نےکہا کہ پاکستان میں دہشتگرد کاروائیوں کےپیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، اس قوم کو کوئی دہشتگرد ڈرا نہیں سکتا۔ادھر قومی اسمبلی میں جمعرات کے روز ڈی آئی خان اورکزئی میں بھارتی سپانسرز فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے افسران ا ور جوانوں کے لئے فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت شروع ہوا۔
اہم خبریں سے مزید