کراچی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا اور بھارت نے دفاعی معاہدہ کیا ہے جس میں عسکری تعاون میں اضافے پرفوکس کیا گیا ہے، معاہدے میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اسٹاف فورم اور آبدوزوں کا ریسکیو تعاون شامل ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق انڈیا اور آسٹریلیا کے تعلقات خطے میں چین کے بڑھتے اثر و نفوذ کے مقابلے کا حصہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت نے جمعرات کو ایک نیادفاعی معاہدہ کیا جس کا مقصد انڈو پیسیفک خطے میں عسکری تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ آسٹریلوی وزیرِ دفاع رچرڈ مارلز اور بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے درمیان ہونے والے اس معاہدے میں مشترکہ اسٹاف بات چیت کے فورم کے قیام اور آبدوزوں کی ریسکیو تعاون جیسے نکات شامل ہیں۔