• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی کو سزائے موت

مکہ مکرمہ( جنگ نیوز)سعودی عرب میں ایک پاکستانی تارکین وطن کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں دی گئی سزائے موت پر گزشتہ روز عمل درآمد کردیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق مجرم کی شناخت شیراز خان ولد نادر خان کے نام سے ظاہر کی گئی جسے سزائے موت مکہ المکرمہ میں دی گئی۔ یہ سزا پہلے مجاز عدالت نے سنائی تھی اور سپریم کورٹ نے اسے برقرار رکھا۔مجرم کی شناخت شیراز خان ولد نادر خان کے نام سے ظاہر کی گئی۔ یہ تصدیق بھی کی گئی کہ مجرم کو ہر قسم کی قانونی معاونت اور مدد تک رسائی دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید