• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفر پر جانے سے قبل جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیدیا تھا، مشتاق احمد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن سیو غزہ مشتاق احمد خان نے کہا کہ جب میں اس سفر پر جا رہا تھا تو میں نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیا لیکن اس پر مجھے کوئی رسپانس نہیں ملا بہرحال میں جماعت اسلامی کی میں بہت قدر کرتا ہوں۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ ہوں، فلسطین ہو، بلوچ اور پختون تحفظات ہوں، فری پریس اور آزاد جوڈیشری کے لیے مجھ سے جو کچھ ہوگا وہ میں کروں گا اور اس میں اگر کوئی بھی چیز رکاوٹ بنتی ہے کوئی تنظیمی ساکھ بھی رکاوٹ بنتی ہے تو پرواہ نہیں کروں گا۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ ضروری نہیں کوئی پارٹی چھوڑے تو جھگڑے کے ساتھ چھوڑے۔ 

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اسرائیل کو پوری دنیا کے سامنے ایکسپوز کر دیا ہے جب سفر پر روانہ ہوئے تھے تو یقین نہیں تھا کہ فلسطین تک پہنچ جائیں گے، اسرائیلی قابض فوج کو قریب سے دیکھا وہ کاغذی شیر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید