اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22کی افسر اور سپیشل سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن سعدیہ ثروت جاوید کو تبدیل کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پولیس سروس کےگریڈ 20 کے افسر احمد جمیل الرحمان کی خدمات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے سپرد کی گئی ہیں۔ مزید برآں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے افسرکیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان کا خیبرپختونخوا حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔دریں اثنا ءنیشنل کوآرڈی نیٹر نیکٹا اور پولیس سروس کے گریڈ اکیس کے ا فسر جواد احمد ڈوگر تیرہ سے سترہ اکتوبر تک بیرون ملک دورے پر جا رہے ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں ڈی جی ایڈمن نیکٹا کاشف زمان کو عارضی چارج دیاگیا ہے۔