• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت میں نمایاں کمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں مشکلات برقرار ہیں۔تفصیلات کے مطابق مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایکسچینج کمپنیوں نے بینکوں کو 64کروڑ 60 لاکھ ڈالر فروخت کیے، جو گزشتہ سال کے 75 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کم ہیں، اس کمی کی وجہ مارکیٹ میں ڈالر کی قلت اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقم میں کمی بتائی جا رہی ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی)کے مطابق اس کمی کی بڑی وجہ ترسیلاتِ زر میں کمی اور بینکوں کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کی ادائیگیوں میں تاخیر ہے۔
اہم خبریں سے مزید