راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عمران خان نے پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کی ہدایت کردی ، نئے وزیر اعلیٰ کے پی کا منصب سنبھالنے کے بعد بانی کابینہ کے نام فائنل کریں گے ، ہماری پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ،جمعرات کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی خان نے کہاکہ عمران خان نے پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی کے پاس 14 سٹینڈنگ کمیٹیاں ہیں، بانی نے تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کافی دنوں بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی، وہ ٹھیک اور ہائی سپرٹ میں ہیں، بیرسٹر گوہر علی کاکہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کاٹرائل مکمل ہوگیاہے، 13 اکتوبر کو حتمی دلائل ہوں گے اور منگل یا بدھ تک فیصلہ آنے کی توقع ہے،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ پانچواں بوگس کیس ہے، یہ سارے سیاسی مقدمات ہیں تاکہ بانی کو اندر رکھا جائے،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی ٹرانزیشن جلد سے جلد مکمل ہو، نئے وزیر اعلیٰ کے منصب سنبھالنے کے بعد بانی کابینہ کے نام فائنل کریں گے،بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی نے کہا اپنی قوم کو جھکنے نہیں دونگا، بانی نے کہا علی امین گنڈا پور ان کا وفادار ساتھی ہے، بانی کو صوبے میں ملٹری آپریشنز پر شدید تحفظات تھے، بانی نے کہا سیاسی حکمت عملی کے بغیر کوئی آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے،یہ ساری افواہ ہے،انہوں نے کہاکہ ، اگر آج میں استعفیٰ دوں تو پی ٹی آئی پارٹی ہیڈ سے فارغ ہوجائے گی، اگر میں استعفیٰ دوں تو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پارٹی ختم ہوجائے گی،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کو علی امین گنڈا پور سے صوبے میں امن امان اور دہشت گردی کے اوپر تحفظات تھے، نئے،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی پر میرے ساتھ کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی ، بہت سارے فیصلوں پر خان صاحب مشورہ نہیں کرتے، وزیر اعلیٰ کی تبدیلی بانی کا فیصلہ ہے، کوپارٹی کو قبول ہے۔