• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی امداد پر سندھ پنجاب کشیدگی افسوسناک، مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سیلابی امداد کے معاملے پر سندھ پنجاب کشیدگی افسوس ناک ہے، پنجاب حکومت بھی اچھے اقدامات کا اعلان کر رہی ہے جو حوصلہ افزا بات ہے۔ عوامی فلاح ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے،سیاست بعد میں کی جا سکتی ہے۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم اے پی) کے 25ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کرنی چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین کے لئے مدد حاصل کرنے کی بات کی اور وفاقی وزراء نے بھی ان کی کوششوں کی حمایت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی غلطی نہیں، اس لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید