ڈیرہ مرادجمالی (عابدبلوچ۔ نامہ نگار ) ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو ٹائم بم سے اڑانے کی کوشش دھماکے سے ریلوے کا گیٹ مین شہید ہو گیا۔ دھماکےسے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا واقع کے بعد سندھ بلوچستان اور پنجاب جانےوالی مسافر ٹرینوں کو قریبی ریلوے استیشنوں پر روک لیاگیا ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کےمطابق ڈیرہ مراد جمالی پٹ فیڈرکینال کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے ریلوے ٹریک پر ٹائم بم سے اڑانے کی کوشش دھماکہ سے گیٹ مین ریلوے ملازم امداد علی موقع پر ہی شہید ہو گیا جبکہ دھماکے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا کچھ دیر بعد پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسریس مسافرٹرین گزرنی تھی واقع کے بعد پولیس وسیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کے آفسیران نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردی۔