لاہور (نمائندہ خصوصی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے غاصبانہ اور نام نہاد امن معاہدے، گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ”غزہ آل پارٹیر کانفرنس“ صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ کانفرنس لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان، محمد جاوید قصوری صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب و امیر جماعت اسلامی پنجاب، میاں غلام شبیر قادری سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پنجاب، حافظ عبد الغفار روپڑی،علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا ،پیر میاں جلیل احمد شرقپوری،سید ہارون گیلانی،علی رضا نقوی ،علامہ سید آغا جواد نقوی،علامہ عبدالغفور راشد و دیگر نے خطاب کیا ، صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ کے امن کے نام نہاد منصوبے کو مسترد کرتے ہیں یہ امن کا نہیں بلکہ دہشت گردی کا منصوبہ ہے ۔ لیا قت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس اور فلسطینی آج کمپرومائز کر رہے ہیں تو اس کی ذمہ داری مسلم حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے۔