لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور میں 13 اکتوبر سے 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے کو پولیو فری بنانا اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ہدایت کی کہ تمام ڈی ڈی ایچ اوز اپنی ذمہ داریاں بھرپور تندہی سے ادا کریں اور کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہ رہے۔ پولیو سے انکار کرنے والے والدین کو قائل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی انٹریز ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور میرا اعتماد صرف حقیقی کام پر ہے۔