کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسملمین کے تحت جمعے کوجامع مسجد خواجیہ اثنا عشری کھارادر کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے علامہ حسن ظفر نقوی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پر حماس کے ساتھ ہیں فلسطینیوں کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں امریکہ و اسرائیل کو غزہ جنگ کے میدان میں شکست ہوئی اب مزاکرات کے میدان میں بھی ان کو شکست ہوگی۔ ٹرمپ منصوبہ نہ صرف فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے خلاف ایک گھری سازش ہے انہوں نے کہاکہ دنیا پر سے امریکی بالا دستی کے دور کا خاتمہ ہو رہا ہے،امریکہ و اسرائیل مشرق وسطیٰ میں کبھی اپنے مفادات پورے نہیں کر سکتے،فلسطین کی قسمت کا فیصلہ فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہونا چاہئے۔