• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں11فراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کینٹ پولیس نے ملزم محمد عامر سے 10لیٹر شراب ملزم محمد گوہر سے 1020گرام ہیروئن چہلیک پولیس نے ملزم فریاد مسیح سے 10لیٹر شراب مظفر آباد پولیس نے ملزم ایوب سے 1120گرام ہیروئن شاہ شمس پولیس نے ملزم پیر بخش سے 20لیٹر شراب سیتل ماڑی پولیس نے ملزم افضال سے 800گرام چرس گلگشت پولیس نے ملزم عمران سے 1020گرام آئس بی زیڈ پولیس نے ملزم رمضان سے 1040گرام آئس ملزم زبیر سے 10لیٹر ملزم آصف سے 10لیٹر شراب اور راجہ رام پولیس نے ملزم بشیر سے 10لیٹرشراب برآمد کرلی ۔شاہ شمس پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے مضہر صحت گٹکا چھالیہ برآمد کرلی مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے چوری کے مختلف واقعات میں شہری کار موٹرسائیکلیں ودیگر سامان سے محروم ہونے کی اطلاعات پر کارروائی شروع کردی ۔انچارج خدمت مرکز سے بدتمیزی کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے وڈیو بنانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے دوشیزہ کو اغوا کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 65سالہ شخص کو گھر میں گھس کر زخمی کرنے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ۔شہری کی کروڑوں کی رقم خرد برد کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے شہری سے نقدی و موبائل چھین کر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شہری کو اغوا کرنے اور رسیوں سے باندھ کر برہنہ کرکے تشدد کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ملتان سے مزید