• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ ایگ ڈے پرواک، انڈوں سے تیارڈشز کی نمائش

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام ورلڈ ایگ ڈے منایا گیا۔فیکلٹی کے طلباء و طالبات نے انڈوں کی غذائی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے 50 سے زائد ڈشز تیار کیں،اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد صحت اور غذائی تحفظ میں انڈوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ وائس چانسلرنے کہا کہ پولٹری سیکٹر پاکستان کی غذائی سلامتی اور معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےآخر میں آگاہی واک بھی کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر عاطف رحمان،ڈاکٹر خواجہ کاشف،ڈاکٹر اصغر،ڈاکٹر بصیر،ڈاکٹر محمد شاہد ،ڈاکٹر حفیظ الرحمن سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
ملتان سے مزید