• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں دو سالہ خونزیز جنگ کے بعد امن معاہدہ تاریخی واقعہ ہے، ڈاکٹر روبینہ اختر

ملتان ( سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما و حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ غزہ میں دو سال کی خونریز جنگ کے بعد امن معاہدہ ایک تاریخی واقعہ ہے،غزہ میں موت کے خوف اور بھوک سے بلکتے تباہ لوگ، زندگی میں واپس آنے پر جس طرح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، اس پر بھی آنکھیں خوشی سے اشکبار ہو رہی ہیں ، ٹرمپ پاکستان و دیگر مسلم ممالک ترکی قطر ، مصر اور یو اے ای نے جس طرح اس امن معاہدے میں اپنی بھرپور کوششوں سے حصہ ڈالا ، وہ تاریخ میں سنہرے حرفوں سے لکھا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب زدہ علاقہ موزہ بیلی کے لوگوں سے ملاقات میں کیا جس میں خواتین اور حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،  ڈاکٹر روبینہ اختر نے متاثرہ بستی میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا اور لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔ 
ملتان سے مزید