ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کا اجلاس صدر رانا ارشاد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف مارکیٹوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز، چیئرمینز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں آرمی چیف کو ان کی قومی و بین الاقوامی سطح پر کاوشوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہےملکی ترقی و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، اجلاس میں ملک رمضان سیال، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک نواز آرائیں، ملک منیر آرائیں، قاسم بگٹی، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار، شاکر خان، شیخ عمران، حاجی عبدالعزیز، بلال کھاکھی، طارق عزیز، عمران کھچی، بابر سیال، عمران سیال، ناصر علی، ملک اسد عمیر سیال، ملک راشد، رانا عبدالرحمن، شہزاد علی شاہ، شہری، عجب گل خان، آخری خان، رشید، ڈاکٹر عبدالرزاق اور ملک اسد بھی شریک تھے۔