ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کی جنرل باڈی کا اجلاس گزشتہ روز صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں منعقد ہوا اس موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کابینہ کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے پی ایم اے ایگزیکٹو کمیٹی نے سفارشات پیش کیں جن پر ڈاکٹر عمران حیدر قیصرانی جنرل سیکرٹری پی ایم اے نے آئین کے مطابق قرارداد پیش کی جس کے مطابق ڈاکٹر نعیم اختر کو پی ایم اے ملتان کا نیا چیئرمین اور ڈاکٹر اسماعیل بشیر کو پرائیویٹ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کی طرف سے نائب صدر نامزد کیا گیا جس کی تمام ڈاکٹرز نے ہاتھ کھڑے کر کے تائید کی اور متفقہ طور پر قرارداد کو منظور کر لیا گیا، بعدازاں پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں تاکہ نوجوان اور پرائیویٹ ڈاکٹرز سمیت ہر طبقے کے ڈاکٹرز کی نمائندگی شامل ہو تاکہ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں اپنی بھرپور آواز بلند کی جا سکے ۔