• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرلز سکول کی دیوار کیساتھ لیٹرینیں بنانا سیکیورٹی رسک ، سابق ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان رانا ولایت علی نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائر سیکنڈری سکول گلگشت کے گیٹ اور دیوار کے ساتھ لیٹرینیں زیر تعلیم دو ہزارطالبات کے لئے سیکیورٹی رسک بن جا ئیں گی ،انہوں نے کہا کہ سکول کا صحن سٹرک سے بہت نیچے ہے، لیٹرینوں کی نکاسی کا پانی اور تعفن کا پھیلاو سکول کے ملحقہ ہلاک کی زیر تعلیم طالبات کے لئے مستقل درد سر بن جائے گا،ضلعی انتظامیہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے ۔
ملتان سے مزید