ملتان ( سٹاف رپورٹر) کونسلر اتحاد ضلع ملتان کے وفد نے چیئرمین مستقبل پاکستان ندیم ممتاز قریشی سے ملاقات کی، ملاقات ڈسٹرکٹ ممبر میاں عارف علی انصاری کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، وفد کی قیادت حاجی محمد یوسف انصاری نے کی، جبکہ ملاقات میں ڈاکٹر محمد اکرم شاد، احسان علی قریشی، مخدوم غلام علی جمالی، محمد امین بابر، مقبول انصاری، محمد رمضان پپو، عابد سہو، حافظ نظر روائی، محمد طلحہ یوسف سمیت دیگر ارکان بھی شریک تھے۔