• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے محنت کش یونین کے وفد کی ڈی ایس ریلوے سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے محنت کش یونین کے ڈویژنل صدر قاضی منور حسین اعوان ، سیکرٹری عبدالحمیداور چیئرمین ظفر اقبال تہیم نےڈی ایس ریلوے افتخار حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اورملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا،وفد نے ڈی ایس سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو ہر ماہ شیڈول کے مطابق تنخواہیں پنشن دی جائیں، گریجویٹی، لیو ان کیشمنٹ ،ٹی اے ڈی اے جی پی ایف کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، خستہ حال کوارٹروں کی فوری مرمت اور صاف پانی کی پائپ لائن بچھائی جائے ، خالی آسامیوں پر ریلوے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے ،ریلوے میں نجکاری کے عمل کو روکا جائے ٹھیکیداری نظام کو ختم کیا جائے ،اس موقع پر ڈی ایس ریلوے نے وفد کوجائز مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرائی ۔
ملتان سے مزید