ملتان (سٹاف رپورٹر) 10 اکتوبر کو عالمی ذہنی صحت کے دن ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں اس حوالے سے سیمینارز اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 اور امید مینٹل ہیلتھ سروسز کی مشترکہ کاوشوں سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ریسکیو 1122 کے دفاتر چوک قذافی میں کیا گیا ۔ اس موقع پر سیمینار میں معروف سائیکالوجسٹ نے ریسکیو اہلکاروں کو ذہنی صحت اور مسائل پر قابو پانے کیلئے بہترین آگاہی فراہم کی جبکہ سٹیشن ہیڈ انجینئر حسین میاں اور انچارج آپریشن انجینئر بلال نے ریسکیو اہلکاروں کیلئے ذہنی صحت کے حوالے سے سیشن کو ضروری اور خوش آئند قرار دیا ۔