ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریافیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں ورلڈ ایگ ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال تھے۔اس موقع پر طلبہ کی جانب سے مختلف انڈوں سے تیار کردہ مزیدار ڈشز پیش کی گئیں جبکہ سائنسی پروجیکٹس کی نمائش بھی لگائی گئی،تقریب کے اختتام پر مختلف ایگ ڈشز کے مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی ۔