• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر یونیورسٹی، بریسٹ فیڈنگ منتھ کے حوالے سے یونیسیف کے اشتراک سے سیمینار

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ورلڈ بریسٹ فیڈنگ منتھ کے حوالے سے گزشتہ روزیونیسیف اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے سیمینار منعقد ہوا ۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، ڈاکٹر عبد القادر خان، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اشرف، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر راشدہ پروین، ڈاکٹر صائمہ زاہد اسسٹنٹ پروفیسر پیڈز میڈیسن اور ڈاکٹر عائشہ ازیمہ ترین سمیت دیگر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ پلانے سے بچے کی نشوونما، مدافعتی نظام اور ذہنی و جسمانی صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ پروفیسر مہناز خاکوانی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اس اہم موضوع پر سیمینار کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے شعور و آگاہی پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ ماؤں کو بریسٹ فیڈنگ سے متعلقہ درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔ 
ملتان سے مزید