• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں، تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد عدنان سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی پانچ ہزار موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ جلیل آباد کے علاقے ارشد قریشی تھانہ قطب پور کے علاقے محمد تنویر کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر لے گئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے انور علی سے نامعلوم ملزم گن پوائنٹ پر موبائل چھین لیا جبکہ سٹی شجاع آباد کے علاقے عابد کی نقدی چالیس ہزار و ایل سی ڈی صدر جلالپور کے علاقے غلام عباس کی تار کاپر محمد وقار کی کھاد و سامان سٹی جلالپور کے علاقے محمد شریف کی موٹرسائیکل منیر احمد کا سامان مخدوم رشید پولیس کے علاقے محمد آفتاب کی نقدی و موبائل گلگشت کے علاقے شہزاد کا موبائل بی زیڈ کے علاقے نجم صدر کے علاقے ساجد کے میٹرز بجلی عرفان کی موٹرسائیکل الپہ کے علاقے عرفان کا موبائل عیسی کی نقدی دو لاکھ پچاس ہزار و آدھا تولہ سونا نیوملتان کے علاقے غلام فرید ،محمد ادریس کے موبائلزفونز شاہ رکن عالم کے علاقے شجر منیر کی موٹرسائیکل شہزاد سیتل ماڑی کے علاقے شوانہ نواز ،عبدالخالق کے موبائلزفونز دہلی گیٹ کے علاقے محمد وقاص کی موٹرسائیکل محمد احسان کی نقدی و سونا دولت گیٹ کے علاقے عابد حسین کا موبائل سبطین کی نقدی ایک لاکھ بیس ہزار لوہاری گیٹ کے علاقے محمد عارف ،محمد ریحان ، کامران کے موبائلزفونز حرم گیٹ کے علاقے مظہر حسین کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے دلاور بشیر کا موبائل خالد محمود کی نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے چہلیک کے علاقے محمد طارق کا موبائل بابر مظفر آباد کے علاقے محمد رمضان کی موٹرسائیکلیں قطب پور کے علاقے حافظ بلال کا پمپ و گرینڈر شاہ شمس کے علاقے زبیدہ ممتاز کا موبائل محمد وسیم کا سامان ممتاز آباد کے علاقے محمد عمیر کا موبائل اللہ رکھا کا سامان اور محمد ارشد کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید