ملتان(پ ر)دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ ہومیوپیتھک کے تحت فیضانِ مدینہ شاہ رکن عالم کالونی میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کا ایک روحانی تربیتی سیشن منعقد ہوا۔اس سیشن میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن قاری محمد سلیم عطاری اور ڈاکٹر محمد آصف عطاری نے نے اپنے بیان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاقِ حسنہ، حلم و بردباری اور نرم مزاجی کو اپنانے کی ترغیب دی، اور بتایا کہ انہی اخلاقِ فاضلہ پر عمل ہی ایک مؤمن کی پہچان ہے۔