• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی سیاست اصولوں کی نہیں موقع پرستی پر مبنی ہے، امین ساجد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان حاجی محمد امین ساجد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا اصل چہرہ ایک بار پھر قوم کے سامنے بے نقاب ہوگیا، اقتدار کے نشے میں دھمکیاں دینے والے نوابشاہ میں صدر زرداری سے سیاسی سہارا لینے پہنچ گئے مسلم لیگ (ن) کی سیاست اصولوں پے نہیں بلکہ موقع پرستی پر مبنی ہے، عوام اب باشعور ہیں، وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ن لیگ کی ترجیح عوامی خدمت نہیں، بلکہ اقتدار کی کرسی ہے۔
ملتان سے مزید