ملتان (سٹاف رپورٹر )روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کی انسٹالیشن تقریب منعقد ہوئی جس میں روٹری انٹرنیشنل کے کوآرڈینیٹر ساؤتھ زون سلیم ناصر نے کلب کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز سے حلف لیا جن میں صدر ملک محمد امجد،نائب صدر ملک محمد عمر،سیکرٹری پروفیسر اعظم حسین،کلب ایڈوائزر الطاف شاہد،حنا بابر،عائشہ غازی،ڈاکٹر افشاں گل،شہباز چٹھہ،مرزا شاہد حسین،سلیم ناصر،کاشف ممتاز شامل تھے۔پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری،ادریس احمد شیخ،عزیز احمد شیخ،ریحان ارشد شیخ،ڈاکٹر زرینہ اشرف،ڈاکٹر رابعہ،ڈاکٹر محبوب آصف،شیخ فہیم ستار،محمد معظم،ملک حفیظ احمد،احسن جاوید،گل زمان بھٹہ،خواجہ محمد فاروق، عبدالرزاق، فاروق احمد،فرح رحمن،نواب عاطف،زاہد حمید ایڈووکیٹ،پروفیسر عدیل احمد،حفیظ شاہ نے بھی شرکت کی۔