• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی واک

ملتان (سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی میں بھارت کی طرف سے حالیہ دھمکیوں کے جواب میں پاکستان کے استحکام، امن اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی واک کا اہتمام کیا، وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ملک کی شان، فخر اور حفاظت کی ضامن ہے۔ پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا مس انعم زہرہ نے کہا کہ قوم کی بیٹیاں صرف تعلیم و تربیت ہی میں نہیں بلکہ ملکی استحکام اور دفاع کے ہر محاذ پر بھی اپنی موجودگی کا احساس دلا رہی ہیں۔
ملتان سے مزید