ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی سی او ریلوے نے ملتان سے خانیوال تک کراچی ایکسپریس اور خانیوال سے ملتان شالیمار ایکسپریس ٹرین میں اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا، اس دوران متعدد مسافر بغیر ٹکٹ سفرکرتے پکڑے گئے،مذکورہ مسافروں سے کرایہ مع جرمانہ وصول کیا گیا ،اس موقع پر ڈی سی او نے ٹرین میں موجود مسافروں کی شکایات سنیں اور ان کا ازالہ کرایا، انہوں نے ملتان اور خانیوال اسٹیشن کے اسٹالز کو بھی چیک کیا اورمتعدد اسٹالز مالکان کو وارننگ بھی دی۔