• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ کمیٹی، پاکستان بیت المال سے تمام تعیناتیوں، ترقیوں اور خالی عہدوں کی رپورٹ طلب

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )سینٹ کی تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان بیت المال میں ملازمین و افسران کی تعیناتیوں ، ترقی میں شفافیت اور رولز پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے،کمیٹی نے پاکستان بیت المال سے تمام تعیناتیوں ، ترقیوں اور خالی عہدوں کی رپورٹ طلب کر لی ، سینٹر روبینہ قائم خانی کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے اس معاملے پر پاکستان بیت المال کی جانب سے جوابات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ، کنوینئر کمیٹی نے کہا کہ گریڈ16سے 18تک ملازمین کی ترقی میں سنگین بے قاعدگیاں ہوئی ہیں، ترقی کے عمل میں کیا مروجہ طریقہ کار کو اختیار کیاگیا ۔
اہم خبریں سے مزید