• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ایئر لائن کی پروازوں میں 20 گھنٹے تک تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 10پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 85پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ ایک نجی ایئر لائن کا فلائٹ اپریشن سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ جس کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 20گھنٹے تک پہنچ گیا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے گوادر، ملتان، اسکردو، ابوظہبی ملتان لاہور اور اسلام اباد سے دبئی کی 10 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 30 پروازوں میں 1 سے 20 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ نجی ایئر کی اسلام آباد سے ریاض کی 2 پروازوں میں 15 اور 20 گھنٹے، مدینہ 10، ریاض 11، دبئی 14 شارجہ 5 گھنٹے اور قومی ایئر کی دمام کی پرواز میں 14 گھنٹے تاخیر رپورٹ ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید