کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کے ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو کامیابی سے مکمل کرلیا۔اسد علی میمن نے سیون ا سمٹس چیلنج انڈونیشیا کی سب سے بلند چوٹی پُنچاک جایا کو سر کر کے مکمل کیا۔ 2019 میں انہوں نے اپنے سفر کا آغاز یورپ کی ماؤنٹ ایلبرُس کو سر کرکے کیا،وہ جنوبی امریکا کی اکونکاگوا ، افریقا کی ماؤنٹ کیلی منجارو، شمالی امریکا کی ماؤنٹ دینالی کے علاوہ ایشیا اور دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرچکے ہیں ۔