• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کر دیا۔ پہلے مرحلے میں برطانوی شائقین کو لائیو میچز کی سہولت دی جا رہی ہے۔او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پہلی لائیو سیریز جنوبی افریقا اور پاکستان کی ہو گی۔ اکتوبر کے آخری ہفتے میں پی سی بی لائیو کی موبائل ایپلیکیشن بھی دستیاب ہوگی، شائقین موبائل فون اور اسمارٹ ڈیوائسز پر بھی میچز دیکھ سکیں گے پاکستانی کرکٹ ٹیموں کے تمام میچز براہِ راست نشر ہوں گے۔ پی ایس ایل سمیت منتخب ڈومیسٹک مقابلے بھی نشر کیے جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید