• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان جوہر ہاکی، جونیئر ٹیم کی مہم ملائیشیا کیخلاف شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سطان آف جوہر ہاکی کپ ہفتے سے ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز ہفتے کو میزبان ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گی، کھلاڑیوں نے جمعے کو بھرپور پریکٹس کی۔ ٹیم کے کپتان حنان شاہد نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے، ملائیشیا اچھی ٹیم ہے، میچ جیت کر اپنے اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں، ہیڈ کوچ کامران اشرف کا کہنا ہے کہ ٹور نامنٹ میں بہتر نتائج کی کوشش کریں گے، بھارت سے میچ میں توجہ صرف کھیل پر ہوگی، آف دی فیلڈ کیا ہورہا ہے اسے اہمیت نہیں دیں گے ۔ بھارت میں قومی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات ہیں، اس لئے جونیئر ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے کا امکان نہیں ہے۔ پی ایچ ایف نے نیوٹرل وینیو کی تجویز دی ہے۔

اسپورٹس سے مزید