• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتانوں کی موجودگی میں پاکستان، جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے آغاز پر دونوں کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی ۔لاہور میں ہفتے کوشان مسعود اور ایڈن مارکرم نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹرافی کی رونمائی کی۔مہمان کپتان ایڈن مارکرم نے این سی اے میں میوزیم کا دورہ کیا۔شان مسعود نے ایڈن مارکرم کو میوزیم میں موجود ٹرافیز کے بارے میں بتایا۔پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کامران غلام اور روحیل نذیر کی سالگرہ کی تقریب لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران منائی گئی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دونوں کھلاڑیوں کے لئے گلدستہ بھیجا جو ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے کھلاڑیوں کو پیش کیا۔پی سی بی نے سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی، کامران غلام اور روحیل نذیر نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔سالگرہ کی اس تقریب میں ساتھی کرکٹر اور ٹیم مینجمنٹ نے شرکت کی۔

اسپورٹس سے مزید