نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کی سنچری کی بدولت میچ پر گرفت حاصل کر لی۔ نوجوان بیٹر جیسوال نے 173رنز بنائے۔ ہوم سائیڈ نے دن کے اختتام پر دو وکٹ پر 318رنز بنائے تھے۔ کھیل کے اختتام تک شبمن گل اور جیسوال نے 67 رنز کی شراکت قائم کرکے کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی ۔ اس دوران جیسوال نے سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ وہ24 سال کی عمر سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے ابتدائی پانچ میچوں7 سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے۔