کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دو ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان میں موجود جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو لاہور میں پریکٹس کی۔ مہمان کھلاڑی ٹریننگ کے دوران خاصے پرجوش دکھائی دیے اور بھرپور ٹریننگ کے ساتھ لاہور کے موسم سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ اس دوران بابراعظم اور جنوبی افریقی پیسر ویان مڈلر کی ملاقات ہوئی، دونوں نے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا ۔