• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے ،جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جعلی سفری دستاویزا ت پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ائرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر آذربائیجان جانے والے مسافر کلیم کمال ورک کو آف لوڈ کرالیا،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ ٹمپرڈ پایا گیا،اس کے پاسپورٹ پر ویزے کے صفحات بھی ٹمپرڈ تھے ،دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے پولینڈ کا جعلی ویزا سٹیکر برآمد کر لیا گیا، کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزم کوایف آئی اے امیگریشن کوئٹہ نے مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید