راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں ڈینگی کے 26نئے کیسزسامنے آگئے ،اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے چھبیس نئے کیسزرپورٹ ہوئے ،ان میں دیہی علاقوں سے 14 اور شہری علاقوں سے 12 مریضوں کی تصدیق ہوئی،متاثرہ افراد میں سے 17 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کروایاگیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے انسدادِ ڈینگی ٹیموں نے 21 ہزار 37 مقامات کی چیکنگ مکمل کرلی ،ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے 361 گھروں میں سپرے اور 270مقامات پر فوگنگ کی گئی،انسپکشن کے دوران 491جگہوں پر لاروا پازیٹیو اور 8 جگہوں پر نیگیٹو پایا گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سےتمام یونین کونسلز میں روزانہ مانیٹرنگ اور انسدادِ ڈینگی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔