راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) لا اینڈ آرڈر صورتحال کے پیش نظر ایمبولینسز کے لیے ایمرجنسی پورٹل اور ٹریفک پلان جاری کردیا،ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی پورٹل 051.9293038 پر رابطہ کر سکتے ہیں ،ایمبولینسز کو بینظیر بھٹو ہسپتال تک رسائی کے لیے بذریعہ راول روڈ سہولت میسر کی گئی ہے ،ایمبولینسز کی موومنٹ یا ایمرجنسی کی صورت میں شہری ایمرجنسی پورٹل پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں، ترجمان نے مزید کہاکہ ایمبولینسز کو گزارنے کےلئے ٹریفک سٹاف آپ سے بھرپور تعاون،مدد اور متبادل راستہ فراہم کرے گا،ٹریفک سٹاف شاہراہوں پر24گھنٹے شہریوں کی مدد و رہنمائی کے لیےموجود ہے ۔