• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد کے رستے کنٹینرز کے ذریعے بند، شہریوں کو دشواری کا سامنا

اسلام آباد (عاطف شیرازی) تحریک لبیک کے لانگ مارچ کے باعث جڑواں شہر وں میں رستوں کی بندش نے زندگی اجیرن کر دی۔ شہریوں کو منزل مقصود تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ کنیٹرز کے ذریعے راولپنڈی اور اسلام آباد بند رہا ۔ ہسپتالوں اور ائیر پورٹ آنے جانے والے شہری دن بھر سڑکوں پہ خوار ہوتے رہے۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے تمام انٹری پوائنٹ کنٹینرز کے ذریعے بند تھے شہریوں نے جڑواں شہر وں کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ہسپتالوں اور ائیر پورٹ کے رستے کم از کم کھولیں جائیں۔
اسلام آباد سے مزید