راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر بار سردار منظر بشیر خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری بار ملک اسد محمود، جوائنٹ سیکرٹری رانا حاشر، نائب صدر نائلہ فیصل ملک کے علاوہ دیگر عہدیداران شریک تھے، اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان کی فلسطین کے حق میں ریلی کے باعث معزز وکلاء کی گرفتاریوں، ان کے گھروں پر چھاپوں اور نہتے لوگوں پر تشدد اور فائرنگ کی مذمت کی گئی، اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے گرفتار وکلاء کو فی الفور رہا کیا جائے، پولیس نہتے لوگوں پر تشدد کرنے سے گریزاں رہ کر معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرے۔