راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 6 ملزموں کوگرفتار کرکے 3 کلو 280 گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ رتہ امرال پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کرکے ایک کلو 680 گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن، چکلالہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 600 گرام چرس برآمد کی۔