برطانیہ میں وزن کم کرنے کے انجکشن لگوانے والے 82 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تحقیقات کے دوران ثابت ہوا ہے کہ انڈر ورلڈ نے 25 لاکھ افراد کو مذکورہ انجکشن 20، 20 پاﺅنڈ میں فروخت کیے۔
میڈیسن ہیلتھ کیئر پروڈکٹ ریگولیٹری ایجنسی نے حکومت کیساتھ مل کر چھاپے مارنے نے کا پروگرام بنا لیا ہے۔
برطانیہ میں 25 لاکھ افراد ذیابیطس اور موٹاپے کا شکار ہیں، کچھ انجکشن ایسے مارکیٹ میں آ چکے ہیں جو موٹاپے کا شکار افراد نے آ ن لائن حاصل کیے۔
لندن سے برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ جب 53 سالہ خاتون کیرن کا مانچسٹر میں انتقال ہوا تو ان کے بچوں نے بتایا کہ کیرن خوبصورت اور دبلی پتلی بننا چاہتی تھیں اور اس کے لیے انھوں مذکورہ انجکشن لگوا لیا۔ جس کے چند دنوں بعد وہ موت کی وادی میں پہنچ گئیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بلیک مارکیٹ میں اس طرح کے مختلف برانڈ کے انجکشن دستیاب ہیں۔ اس خطرناک انجکشن کو کسی تجرباتی مرحلے سے نہیں گزارا گیا تھا۔
حکومت کی ریگولیٹری ایجنسی نے ملک کے ایک شہر سے دو لاکھ پچاس ہزار پاﺅنڈز مالیت کے انجکشن برآمد کر لیے ہیں، برطانیہ میں موٹاپا کم کرنے کے شوقین افراد کی اس خواہش سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔